تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:34

جنگ زدہ لیبیا میں مفت افطار کا اہتمام

جنگ نیوز -


بن غازی… رمضان کاعشرہ رحمت شروع ہوگیا، دنیا بھر میں مسلمان اس ماہ مبارک کی نعمتیں اور برکتیں سمیٹنے کیلیے اللہ کے آگے سرنگوں ہیں اور اس کی رضا کے لیے روزے رکھ رہے ہیں ،لیبیا میں بھی باغیوں کے قابض علاقے بن غازی میں مفت افطار کااہتمام کیا۔ لیبیا میں گزشتہ کئی ماہ سے معمر قذافی کی فورسز اورمخالفین میں جھڑپیں جاری ہیں اور مشرقی شہر زلتان پر قابض باغیوں کاکہناہے کہ روزہ معمر قذافی کے خلاف جنگ میں عزم کو مضبوط کرتاہے۔ ادھربن غازی میں مقامی لوگوں اوررضاکاروں نے مفت افطار کااہتمام کیا ۔ گزشتہ روز ایک مقامی فیکٹری کی جانب سے افطارکیلئے پیزا، پیسٹریز، جوس، دودھ اور برف فراہم کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.