تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:30

آزاد کشمیر میں پی پی کی حکومت صدر کی صلاحیتوں کا ثبوت ہے،ظفرعباس

جنگ نیوز -
برلن…رضا چوہدری…پاکستان پیپلزپارٹی جرمنی کے سینئر راہنما اور صدر سیدظفر عباس شاہ نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں صدر ، وزیر اعظم سمیت پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت کا قیام صدر آصف علی زرداری کی سیاسی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے جس پر ہم نومنتخب صدر سردار یعقوب خان،وزیر اعظم چوہدری عبدالمجیداور انکے رفقا کو مبارک دیتے ہیں، یہ کشمیر عوام کی عظیم فتح ہے کہ کشمیر سے آمریت کے پروردہ لوگوں سے انہوں نے نجات حاصل کی اور پاکستان پیپلزپارٹی کو موقع دیا ہے جس کے بانی قائد ذوالفقار علی بھٹو شہید نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کیلئے ہزار سال جدوجہد اور جنگ لڑنا پڑی تو ہم لڑیں گے ۔سید ظفر عباس شاہ نے مزیدکہا وہ وقت دور نہیں پاکستان کے عوام پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری، وزیرا عظم سید یوسف رضا گیلانی کی حکومت کوآئندہ انتخابات میں بھاری مینڈیٹ سے نوازیں گے۔ نمائندہ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے،ان کا کہنا تھا کہ ہماری دلی خواہش اور دعا ء ہے کہ جلد ازجلد پارٹی کے چیئرمین بلال بھٹو زرداری ملک کی سیاست میں بھرپور کردار سرانجام دینا شروع کردیں تاکہ آمریت کی پیدوار سے ملک اور عوام کو نجات حاصل ہوسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.