تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:17

رمضا ن میں سی این جی اسٹیشنز کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ

جنگ نیوز -


لاہور...آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک میں سی این جی اسٹیشنز کیلئے گیس لوڈ شیڈنگ ختم کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی سپریم کونسل کے چیئرمین غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا کہ رمضان المبارک میں معمولات زندگی میں تبدیلی کی وجہ سے گاڑیاں کم چلتی ہیں جس سے سی این جی کی کھپت میں کمی آجاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہے۔ایسوسی ایشن عوام کی مشکلات میں اضافہ نہیں کرنا چاہتی تاہم اگر انتہائی اقدام پر مجبور کیا گیا تو اس کے نتیجے میں عوام کو پہنچنے والی تمام مشکلات اور پریشانیوں کی ذمہ داری حکومت پر آئیگی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.