2 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:43
میرانشاہ میں جاسوس طیاروں کے حملے میں تین افراد ہلاک
جنگ نیوز -
میرانشاہ . . . . . شمالی وزیرستان کے علاقہ میران شاہ میں جاسوس طیاروں کے حملے میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ کے علاقے قطب خیل میں ایک گھر اور ایک گاڑی پر جاسوس طیاروں سے چار میزائل داغے گئے جس سے گاڑی میں سوار تین افراد ہلاک ہوگئے۔ حملے کے بعد بھی جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔