3 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:13
کراچی:ریڑھی گوٹھ میں مزدور بچوں کیلئے مفت اسکول
جنگ نیوز -
کراچی…’تعلیم سب کیلئے ‘اسی سوچ کے تحت کراچی کے علاقے ریڑھی گوٹھ میں ایک اسکول قائم کیا گیا ہے جہاں کچرا چننے، فیکٹری میں کام کرنے والے اور نشے کے عادی بچوں کو مفت تعلیم دی جارہی ہے۔ ریڑھی گوٹھ میں ایک سماجی تنظیم کی جانب سے ماہی گیر پبلک اسکول کھولا گیا ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں پڑھنے والے بچوں کی اکثریت ،مزدوری کرنے ، کچرا چننے ,بھیک مانگنے والے اور مشیات کے عادی بچوں کی ہے ،جنہیں پڑھنے کا شوق تو تھا مگر حالات نے انہیں کتابوں سے دوررکھا لیکن اب یہ بچے بہت خوش ہیں ۔ صرف بچے ہی نہیں، اْن کی ٹیچر بھی خوش ہیں اور والدین بھی مطمئن۔ تاہم محدود وسائل سے چلنے والا یہ اسکول ایک میدان میں قائم ہے ،، نہ بجلی ، نہ پانی ، کلاس رومز بھی نہیں ، بچے درختوں کے نیچے بیٹھ کر زیور تعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں ، علم کے دیپ جلانے کی یہ ایک بہت اچھی مثال ہے ، اس سے ان بچوں کا مستقبل تو روشن ہوگا ہی ساتھ ہی ملکی ترقی کے راستے بھی کھل سکیں گے۔