تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:1

سلمان خان ’کِک‘کیلئے کوریا میں مارشل آرٹس کی تربیت لیں گے

جنگ نیوز -


ممبئی…این جی ٹی…بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان کا ستارہ آج کل شہرت کی بلندیوں پر ہے اور اسی لیے جہاں ایک طرف انہیں کئی فلموں کی پیشکش ہورہی ہے وہیں ان کو دبنگ اور وانٹڈ جیسی کامیاب فلموں سے زیادہ اچھے انداز میں پیش کرنے کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔اس کی تازہ ترین مثال ہے ساجد نڈیاڈوالا کی فلم"کِک"جس میں سلمان خان کو بہترین فائٹرکے روپ میں پیش کرنے کے لیے انہیں کوریا میں مارشل آرٹس کی تربیت دلوائی جائیگی۔ ایک تیلگو فلم کی ریمیک اس فلم کی شوٹنگ نہ صرف کوریا کے شہر وں میں کی جائیگی بلکہ سلمان وہاں کے مارشل آرٹس ماہرین اوراسٹنٹ آرٹسٹوں سے بھی تربیت لیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.