تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:7

کراچی کی صورتحال خراب ہونے دیں گے نہ ہاتھ سے نکلنے دیں گے،صدر

جنگ نیوز -


اسلام آباد…صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ کراچی کی صورت حال خراب ہونے دیں گے نہ اسے ہاتھ سے نکلنے دیاجائیگا۔ انہوں نے کراچی میں سیاسی وابستگی سے بالاترہوکرجرائم پیشہ عناصرکے خلاف بلاامتیازکارروائی کی ہدایت کی ہے۔ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر آصف زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ایوان صدر میں اعلٰیٰ سطح کااجلاس ہوا۔جس میں وزیراعلٰی سندھ قائم علی شاہ سندھ کابینہ کے ارکان اتحادی جماعتوں اے این پی مسلم لیگ ق ،فنکشنل لیگ اور نیشنل پیپلزپارٹی کے ارکان کے علاوہ وزیرداخلہ رحمان ملک شریک ہوئے۔ترجمان ایوان صدر کے مطابق اس موقع پر کراچی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے متعدد تجاویز پر غور کیا گیا۔اجلاس سے خطاب میں صدر آصف زرداری کاکہناتھاکہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو خراب نہیں ہونے دیا جائے گا۔۔انہوں نے وزیراعلٰیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت کو بڑھایا جائے۔ پولیس کو جدید اسلحہ اور بکتربند گاڑیاں دی جائیں ، صدر نے پولیس کے لئے فنڈز جاری کرنے کی بھی متعلقہ حکام کو ہدایت کی۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.