تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:38

قومی جونیئرہاکی ٹیم پانچ میچوں کی سیریز کیلئے لاہور سے مصر روانہ

جنگ نیوز -


لاہور ... قومی جونیئر ہاکی ٹیم پانچ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے لاہور سے مصر روانہ ہو گئی ہے ،ٹیم کی قیادت عمر بھٹہ کررہے ہیں۔ جونئیر ٹیم مصر کی سینئر ٹیم کے خلاف چھ سے بارہ اگست تک میچز کھیلے گی۔ ٹیم کے کوچ رانا مجاہد نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کے کپتان اور نائب کپتان جونئیر ٹیم میں شامل کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لڑکوں نے کافی محنت کی ہے اورقوی امکان ہے کہ مصر کے خلاف کامیابی حاصل کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.