تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:33

کراچی:پرتشدد واقعات میں کمی،بعض علاقوں میں کشیدگی برقرار

جنگ نیوز -


کراچی…رینجرز کی تعیناتی اور سرچ ا?پریشن کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے ، اور رات بھر سے کسی بھی علاقے سے کوئی ناخشگوار واقعہ رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ کراچی میں گذشتہ روز پرتشدد واقعات میں 6 افراد ہلاک کر دیئے گئے تھے،جبکہ رینجرز اہلکاروں کی تعیناتی کے باوجود سرجانی ٹاوٴن، لانڈھی ، میٹرو وِل ، اورنگی ٹاوٴن ، کٹی پہاڑی ، گلفام آباد اور بخاری کالونی میں صورت حال کشیدہ ہے،لیکن پہلے سے بہتری ضرورآئی ہے۔بدھ کے روز رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے اورنگی ٹاوٴن کے مختلف علاقوں کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کے دوران 9 افراد کو حراست میں لے لیا۔حراست میں لئے جانے والے ملزمان کے قبضے سے ایم فور رائفل ، ٹرپل ٹو رائفل اور 12 بور کی رائفل سمیت 40 ہتھیار برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ رینجرز کی جانب سے متاثرہ علاقوں کی فضائی نگرانی بھی کی گئی،البتہ ملیر کے علاقے جامعہ ملیہ میں دو گروپوں کے درمین ہونے والے تصادم کے بعد سے پولیس کی اضافی نفری کی تعیناتی اور گشت کا سلسلہ جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.