4 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:48
مائیں اپنا دودھ پلا کربچوں کی زندگیاں بچا سکتی ہیں
جنگ نیوز -
چنائے…فارن ڈیسک…بھارت میں صرف تیس فیصد مائیں بچوں کو اپنا دودھ پلاتی ہیں۔ تامل ناڈو میں ہر سال پانچ برس سے کم عمر کے ایک لاکھ 65ہزار بچے ہلاک ہوتے ہیں جن میں 20ہزار صرف ماوٴں کے دودھ نہ پلانے کی وجہ سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔ اگر نوے فیصد مائیں پہلے چھ ماہ میں بچے کو اپنا دودھ پلائیں تو ہر سال5برس سے کم عمر کے20ہزار بچوں کی زندگیاں بچ سکتی ہیں۔حکومت کی ہدایت کے مطابق ہر ماں پیدائش کے آدھے گھنٹے بعد بچے کو دودھ پلانے کی پابند ہے۔ اب چالیس فیصد بچوں کی پیدائش سی سیکشن کے ذریعے عمل میں آتی ہے اس دوران مائیں دودھ نہیں پلاتیں اور تین دن تک دودھ پلانے کے عمل سے دور رہتی ہیں جن سے بچے انفیکشن کا شکار ہوجاتے ہیں۔