تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:51

رمضان المبارک میں گرم ہوائیں چلنے اور حبس رہنے کا امکان،محکمہ موسمیات

جنگ نیوز -


لاہور…ملک بھر میں جولائی کے مہینے میں گزشتہ سال کی نسبت چونتیس فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان المبارک میں گرم ہوائیں چلتی رہیں گی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے سے حبس رہنے کا خدشہ ہے۔ملک کے زیادہ تر حصوں میں جولائی کے مہینے میں گزشتہ سال کی نسبت کم بارشیں ہوئیں۔ سندھ میں 72 فیصد، بلوچستان 53 فیصد، پنجاب 21 فیصد اور خیرپختونخوامیں 14 فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی۔ گرم ہوائیں چلنے سے درجہ حرات میں بھی مجموعی طور پر اضافہ ہوا۔ صرف لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی اورسرگودھا ڈویڑن میں بارشیں معمول سے زیادہ ہوئیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگست کا پورا مہینہ حبس کی لپیٹ میں رہے گا، چند علاقوں میں بارش سے وقتی ریلیف ملنے کا امکان ہے۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.