5 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:16
20ملین سال قبل پائے جانیوالے بندر کی کھوپڑی کی باقیات دریافت
جنگ نیوز -
کاراموجہ…این جی ٹی...یوگنڈا کے Karamojaعلاقے سے دوران ِ کھدائی قدیم حیاتیات کے ماہرین نے20ملین سال قبل پائے جانے والے بندر کی کھوپڑی کی باقیات دریافت کرلی ہیں۔یوگنڈا اور فرانسیسی سائنسدانوں پر مبنی ایک ٹیم نے یہ باقیاتKaramojaکے علاقے کی ایک مُردہ آتش فشاں سے حاصل کیے ہیں۔ سائنسی ماہرین کے مطابق Ugandapithecus Majorنامی بندروں کی نسل سے تعلق رکھنے والے اس نر بند ر کی موت 10سال کی عمر میں ہوئی تھی اور یہ پہلا اتفاق ہے کہ کسی قدیم بندر کی کھوپڑی کی مکمل باقیات مل گئی ہیں۔