تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:13

کیمرون منٹرکا دورہ کوئٹہ ملکی وقارکے منافی ہے،منورحسن

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے امریکی سفیر کیمرون منٹرکے دورہ کوئٹہ کو ملکی سلامتی کے تقاضوں کے منافی قرار دیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ پاکستان کو امریکی کالونی نہ بننے دیا جائے،منصورہ سے جاری ایک بیان میں سید منور حسن نے کہا کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت اور امریکا کا ہاتھ ہے، امریکا کوئٹہ میں اپنا قونصل خانہ کھولنے کے لیے بھی اصرار کر رہا ہے تاکہ وہ براہ راست بلوچ قوم پرستوں سے رابطے قائم کر سکے، انہوں نے کہا کہ امریکا بلوچستان میں چین کے ترقیاتی کام کی بندش اور اثر و رسوخ کا خاتمہ چاہتاہے اس لیے شورش کی سرپرستی کر رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکا کو کوئٹہ میں قونصل خانہ کھولنے کی اجازت دی گئی تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.