7 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:28
کراچی : عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 29 ہوگئی
جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی کے علاقے موسیٰ لین میں رہائشی عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 29 ہوگئی ہے۔ گزشتہ رات سے ابتک مزید پانچ لاشیں نکالی گئی ہیں۔عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام چوتھے روز بھی جاری ہے۔ رات گئے ملبے سے مزید پانچ لاشیں نکالی گئیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے۔ پاک فوج اور ایک غیر سرکاری تنظیم کے رضا کار عمارت کا ملبہ اٹھانے میں مصروف ہیں۔ امدادی آپریشن میں حصہ لینے والے انجینئرز کا کہنا ہے کہ آپریشن مکمل ہونے میں ابھی وقت لگے گا۔رضا کاروں کے مطابق گرنے والی عمارت سے متصل دو عمارتوں کے زمیں بوس ہونے کے خدشے کی وجہ سے ملبہ ہٹانے کے عمل میں احتیاط برتی جارہی ہے۔