7 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:6
کراچی،لاہور،اسلام آباد میں بارش،موسم خوشگوار ہوگیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسلام آباد ،لاہور اور کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ،موسم خوشگوار ہوگیا ۔دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات گئے تیز ہواوں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی ،بارش کے بعد نشینی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، لاہور کے مختلف علاقوں گلبرگ،جوہر ٹاوٴن،گرین ٹاون اور ایر پورٹ سمیت ملحقہ علاقوں میں بارش ہوئی ، کراچی میں گلشن اقبال ، صدر، گارڈن ،کھادار،دیفنس اور کلنٹن سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔