8 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:23
امریکا میں گھریلوتنازع پر ایک ہی خاندان کے 8افراد قتل
جنگ نیوز -
اوہائیو…جنگ نیوز…امریکا میں گھریلوتنازع پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے بچے سمیت 8افراد کو قتل کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو کے کوپلی ٹاؤن میں ایک شخص نے گھریلو جھگڑے کے بعد فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ بروقت اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو مشتعل شخص نے پولیس پربھی فائرنگ شروع کردی اور جوابی کارروائی میں مذکورہ شخص بھی ہلاک ہوگیا۔