8 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:43
نئے صنعتی زون قائم کئے جائیں گے،وفاقی سیکرٹری برائے صنعت
جنگ نیوز -
اسلام آباد…صنعتوں کی ترقی اور فروغ کے لیے مختلف علاقوں میں صنعتی زون قائم کئے جائیں گے،اسلام آباد میں وفاقی سیکرٹری برائے صنعت عزیز احمد بلور نے صنعت کاروں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں انہیں یقین دلایا کہ صنعتوں میں کو ہونے والی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا جائے گا اور ان کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ون ونڈو آپریشن سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔