تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اگست 2011
وقت اشاعت: 3:24

امریکی شہریوں کوپاکستان کے سفرمیں محتاط رہنے کی ہدایت

جنگ نیوز -
واشنگٹن. . . .. . . . . . .امریکا نے اپنے شہریوں کو پاکستان کے سفر میں محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری پاکستان میں سفر کیدوران محتاط رہیں اوراپنی سیکیورٹی کاخیال رکھیں۔ کیونکہ پاکستان میں موجودالقاعدہ اور طالبان عناصر سے امریکی شہریوں کو خطرہ ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کاکہنا ہے کہ پاکستان خاص کر صوبہ خیبرپختونخوا میں دہشت گرد گروپ حکومتی اور غیر ملکی اثاثوں پر حملے کر رہے ہیں اور رپورٹس کے مطابق امریکی اور مغربی ممالک کے شہریوں پر حملوں کے مواقع تلاش کر رہے ہیں اس لیے پاکستان میں موجود امریکی شہری سفر کے دوران سفری دستاویزات ساتھ رکھیں اورغیرضروری سفرسے گریز کریں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.