9 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:14
کے ایس ای میں شدید مندی، انڈیکس میں369پوائنٹس کی کمی، 11034پر بند
جنگ نیوز -
کراچی …کراچی اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی رہی اور انڈیکس 9 ماہ کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔ منگل کو کاروبار کا آغاز منفی ہوا اور یہ منفی رحجان تمام دن مارکیٹ میں جاری رہا۔ پی پی ایل کے اچھے مالیاتی نتائج بھی مارکیٹ کو سہارا نہیں دے سکے۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 369 پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار 34 پوائنٹس پر بند ہوا جو 16 نومبر 2010 کے بعد انڈیکس کی کم ترین سطح ہے جبکہ کاروباری حجم 6 کروڑ شیئرز رہا۔ سب سیز یادہ کام لوٹے پاکستان کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت ستر پیسے کمی کے بعد10 روپے3 پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 408 پوائنٹس کمی کے بعد دس ہزار407 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مندی کا یہ تسلسل مزید ایک دو روز برقراررہ سکتا ہے۔