10 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:53
ملک بھر میں ٹرینوں کی آمدورفت تاحال تاخیر کا شکار
جنگ نیوز -
کراچی… کراچی پہنچنے والی تقریبا ساری ہی ٹرینیں تاخیر کی ساتھ آج کراچی پہنچ رہی ہیں۔ دستیاب تفصیلات کے مطابق خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو رات دو بجے کراچی پہنچنا تھا جو صبح گیارہ بجے کراچی پہنچے گی، اس طرح خیبر میل کو صبح سات بجے کراچی پہنچنا تھا جو دس بجے پہنچ رہی ہے ۔ ملت ایکسپریس کو صبح نو بجکر بیس منٹ پر کراچی پہنچنا تھا جو دن کے گیارہ بجے کراچی پہنچے گی، علامہ اقبال ایکسپریس صبح نوبجے کراچی پہنچتی ہے جو دوپہر تین بجے پہنچے گی، قراقرم ایکسپریس صبح ساڑھے دس بجے کراچی پہنچتی ہے جو بارہ بجے دوپہر کراچی پہنچ رہی ہے اور تیزگام سوا بارہ بجے کراچی پہنچتی ہے جو چار بجے کراچی پہنچ رہی ہے ۔ اسکے علاوہ کراچی ایکسپریس ساڑھے گیارہ بجے کراچی پہنچتی ہے جو سوا تین بجے پہنچ رہی ہے اور پاکستان ایکسپریس صبح 8بجے کراچی پہنچتی ہے جو دو پہر ڈیڑھ بجے کراچی پہنچے گی۔ ادھر لاہور آنے اور جانے والی تمام ٹرینیں چار سے آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔راولپنڈی سے آنے والی کوئٹہ ایکسپریس آٹھ گھنٹے، جعفر ایکسپریس سات گھنٹے، کراچی سے آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس چار گھنٹے،کراچی ایکسپریس چار گھنٹے جبکہ راولپنڈی سے آنے والی تیز گام تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق لاہور آنے والی ٹرینوں نے ہی دیگر شہروں کی طرف روانہ ہونا تھا جس کی وجہ سے وہ بھی تاخیر کا شکار ہیں۔ ٹرینوں کی تاخیر کے باعث اکثر مسافر ریلوے اسٹیشن پر زمین پر ہی سو گئے۔