تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:6

کے ایس ای میں اُتارچڑھاوٴ،100انڈیکس میں46پوائنٹس کی کمی

جنگ نیوز -


کراچی...کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ایک دن کی تیزی کے بعد آج کاروباری سرگرمیاں اتار چڑھاوٴ کا شکا ر رہیں اور انڈیکس گیارہ ہزار تین سو پوائنٹس کی سطح کو برقرار نہ رکھ سکا۔ جمعرات کو کاروبار کا آغاز منفی ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران گیارہ ہزار 107 پوائنٹس کی سطح تک بھی جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 46 پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار246 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم5 کروڑ 84 لاکھ شیئرز رہا۔ سب سے زیادہ کام فوجی فرٹیلائزر بن قاسم کے شیئر میں ہواجس کی قیمت 61 پیسے کمی کے بعد 46 روپے 91 پیسے رہی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 16 پوائنٹس کمی کے بعد دس ہزار720 پوائنٹس پر بند ہوا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.