11 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:2
فلم را،ون کے اینیمیٹڈ گیمکو ایواٹار کا نام دیا گیا ہے
جنگ نیوز -
ممبئی . . . . . بالی و وڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی نئی فلم را،ون کو صرف ایک فلم ہی نہیں بلکہ سبھی کچھ بنا دینا چاہتے ہیں اسی لیے اپنی اس سپر ہیرو فلم کا اینیمیٹڈ پلے اسٹیشن گیم بھی جاری کررہے ہیں۔را،ون کے اس گیم کو ایواٹار کا نام دیا گیا ہے جو جلد ہی مارکیٹ میں دستیاب ہوگا،اپنی اس نئی پیشکش کی اطلاع شاہ خ خان نے ٹوئٹر پر دی ہے، اس گیم میں فلم کی کاسٹ کے اینیمیٹڈ ورژن بھی شامل کیے گئے ہیں ، یعنی فلم میں نظر آنے والے ارجن رام پال اور کرینہ کپور کر کرداروں کو بھی پلے اسٹیشن گیم کا بھی حصہ بنایا گیا ہے۔ شاہ رخ خان سپر ہیرو فلم را، ون اپنے بچوں کے شوق کو مدنظر رکھتے ہوئے بنارہے ہیں اسی لیے اس فلم کو ہر وہ رنگ دے رہے ہیں جو بچوں کو پسند آئے۔