تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:2

مفاد پرست ہوں، بزرگوں نے قربانیاں دیں، میں لوں گا، پیرپگارا

جنگ نیوز -


کراچی . . . . . مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرصاحب پگاراکاکہنا ہے کہ سندھ کارڈمیں سوراخ ہوگیاہے ،میں مفاد پرست ہوں،میرے بزرگوں نے قربانیاں دیں،میں قربانیاں لوں گا۔یہ باتیں انہوں نے جلال محمود شاہ کی سربراہی میں قوم پرست جماعتوں کے رہنماوٴں سے ملاقات میں کہیں۔مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرصاحب پگاراکاکہنا ہے کہ میرے بزرگوں نے قربانیاں دیں،میں قربانیاں لوں گا۔ انہوں نیکہاکہ کہیں بیٹھ کر احتجاج کرسکتے ہیں ہڑتال سے قوم کا نقصان ہوگا۔سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ کی سربراہی میں قوم پرست جماعتوں کے رہنماوٴں سے کنگری ہاوٴس میں ملاقات کے بعدمیڈیاسے گفتگومیں پیرپگارانے کہاکہ لوکل گورنمنٹ سسٹم لوٹ مارکا نظام ہے،جبکہ وہ مفاد پرست ہیں جہاں لوٹ مار زیادہ ہوگی ان کے ساتھ دیں گے۔پیر پگارانے کہاکہ سندھ کارڈمیں سوراخ ہوگیاہے، یہ پیپلزپارٹی کے لئے برائی اوران کے لئے اچھائی ہے،ایک سوال کے جواب میں پیر پگاراکا کہنا تھا کہ ان کے بزرگوں نے قربانیاں دیں ،وہ قربانیاں لیں گے۔اس موقع پرجلال محمود شاہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی سندھ کے ووٹوں سے اقتدار میں آئی ہے لیکن اب سندھ سے دُھتکاری جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.