تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:6

دماغ کی صلا حیت رکھنے والی منفرد کار،ما ڈل جر منی میں نمائش کیلئے پیش

جنگ نیوز -


برلن…این جی ٹی...کیا آپ نے کبھی انسانی دماغ کی صلا حیت رکھنے والی کار دیکھی ہے نہیں تو اب دیکھ لیں،کیونکہ ایک ڈچ آرٹسٹ نے ایک ایسی منفرد کار کا ماڈل تخلیق کیا ہے جو اپنے اوپر ایک دیوہیکل اور بھاری دماغ کو اٹھائے کھڑی ہے۔اس کار کو Braincarکا نام دیا گیا ہے جسے حال ہی میں جرمنی کے شہر Karlsruhe کے آرٹ اینڈ میڈیا سینٹر میں عام نمائش کیلئے بھی پیش کیا گیاہے جو جنوری 2012 تک اسی مقام پر رکھی جائے گی۔یہ دلچسپ برین کاردن کی روشنی میں اپنی انفرادیت اور رات کے اندھیرے میں دماغ کے ماڈل میں نصب رنگ برنگی لائٹس سے روشن ہوکر لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کر رہی ہے جو کہ آرٹسٹ کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.