11 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:14
لندن ، حالیہ ہنگاموں میں بیس بال بیٹ کی فروخت میں6ہزار فیصداضافہ
جنگ نیوز -
لندن . . . . . این جی ٹی…لندن میں حالیہ کشیدہ حالات اور لو ٹ مار کے واقعات کے بعد بیس بال بیٹ کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔لندن میں دکان داروں اور عام رہائشی افرادنے ہنگامی حالات کے بعد بیس بال بیٹ خریدنا شروع کر دیئے ہیں جنھیں وہ رات کے اوقات میں لٹیروں سے اپنے مال واسباب اور جان کے تحفظ کیلئے استعمال کررہے ہیں ۔ایک عام اندازے کے مطابق بر طانیہ میں بیس بال کا کھیل نو جوانوں میں بالکل بھی مقبول نہیں ہے مگر لکڑی اورAluminiumسے بنے اس 60سینٹی میٹر لمبے بیٹ کی فروخت میں اب تک چند دنوں کے دوران 6ہزار فیصد اضافہ ہو گیا ہے اور لندن کے عام شہری اپنے تحفظ کیلئے بطورِ ہتھیار استعما ل کر نے پر مجبور ہیں۔