تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:21

ہنگامو ں کے دوران نقصانات کا ازالہ کریں گے،بر طانوی وزیر اعظم

جنگ نیوز -


لندن…برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے مستقبل میں ہنگاموں سے نمٹنے کیلئے فوج بلانے پر غور کیساتھ متاثرہ افراد کومعاوضہ دینے کابھی اعلان کیا ہے۔لندن کے دارالعوام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ واقعات کی تحقیقات کی جارہی ہیں،پولیس نے تمام واقعات میں بہادری کا مظاہرہ کیاہے۔پولیس کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے ہنگاموں کے دوران 16 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے اب تک ایک ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیاجاچکا ہے جنھیں سی سی ٹی وی فٹیج کی مدد سے حاصل کیاگیا۔ڈیوڈ کیمرون کا کہناتھا کہ ہنگامے لوٹ مار سب چوری ہیں کوئی سیاست نہیں،ہنگاموں کے دوران جن لوگوں کے کاروبار اور گھروں کا نقصان پہنچا ہے ان کو ہنگامے ایکٹ کے تحت معاوضہ دیا جائے گا۔وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہناتھا کہ مجرموں کی نشاندہی کے لیے پولیس کو چہرے کا نقاب ہٹانے کے اختیارات دے دئیے گئے ہیں جبکہ مستقبل میں ہنگاموں کی صورت میں فرنٹ لائن پولیس کی مدد کے لیے فوج کے بلانے پر غور کیاجاسکتاہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.