تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:33

ملک کا روشن مستقبل پرویز مشرف کے ہاتھ میں ہے،پرویز علی شاہ

جنگ نیوز -
کراچی…خورشید عباسی…آل پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر سید پرویز علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک کا روشن مستقبل پرویز مشرف کے ہاتھ میں ہے۔انھوں نے سندھ میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے عہد کے بلدیاتی نظام کے دوبارہ نفاذ پر پی پی حکومت کو مبارکباد پیش کی ۔پرویز علی شاہ نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کی شام اپنی جماعت کی جانب سے مقامی سیاستدانوں اور صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ افطار پارٹی کے موقع پر کیا۔اس سے قبل آل پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی کونسل کا اجلاس ہوا ۔واضح رہے کہ گیارہ اگست کو سابق صدر پرویز مشرف کی سالگرہ کا دن ہے لہذا کونسل کے اجلاس کے موقع پر اس مناسبت سے کیک کاٹنے کی تقریب بھی ہوئی۔اس تقریب میں مقامی سیاستدانوں،صحافیوں اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.