تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:33

لاہور:امریکی سفارتخانے کی تقریب میں شرکت، پولیس افسران سے وضاحت طلب

جنگ نیوز -


لاہور… امریکی قونصل جنرل کے افطار ڈنر میں پولیس افسران کی شرکت کے معاملے پرآئی جی پنجاب اورڈی آئی جی آپریشنز آمنے سامنے آگئے ہیں،اور آئی جی نے افطارڈنر میں شریک افسران سے تین روز میں وضاحت طلب کرلی ہے جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز نے ان افسران کا بھرپوردفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈنر میں شریک افسران نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا ، پاکستانی روایات کی پاسداری کی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب جاوید اقبال نے بدھ کی شب امریکی قونصل جنرل کے افطارڈنر میں شرکت کرنے والے افسران سے جواب طلب کرلیا ہے۔ دوسری طرفڈی آئی جی آپریشنز نے مذکورہ افسران کا دفاع کرتے ہوئے موقف اختیار کیاہے کہ انکا اقدام پاکستانی روایات کے عین مطابق تھا ، وہ خود بھی ڈنر میں مدعوتھے مگرمصروفیت کی وجہ سے شامل نہ ہوسکے، انکا کہناتھاکہ سکیورٹی مسائل پر پہلے بھی امریکیوں سے کوآرڈی نیشن رہتا ہے، پہلے بھی چین آف کمانڈز بھی جاتی رہی ہیں جن میں آئی جی عہدہ کے افسران بھی شامل تھے۔ واضح رہے کہ بدھ کی شب امریکی قونصل جنرل کارمیلا کانرائے نے لاہورمیں اپنی رہائش گاہ پر اعلیٰ پولیس افسروں کے اعزاز میں افطار ڈنردیا تھا جس میں متعدد افسران نے حکومت کو اطلاع دیئے بغیر اس تقریب میں شرکت کی ،ان افسران میں ڈی آئی جی خادم حسین بھٹی ، ڈی آئی جی ٹریننگ پنجاب عارف نواز ، وی وی آئی پی سیکیورٹی کے ایس ایس پی وقاص اسلم ، ایس ایس پی ایڈمن طارق عباس قریشی، ایس ایس پی ایلیٹ فورس میجر ریٹائرڈ شہریاراور دیگرافسران شامل تھے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.