11 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:44
لاہور:ایم پی اے ماجدہ رضوی کے خلاف جعلی ڈگری کا مقدمہ درج
جنگ نیوز -
لاہور…الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی رکن سیدہ ماجدہ زیدی کے خلاف جعلی ڈگری کا کیس ثابت ہونے پر مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی ہے۔جعلی ڈگری والے پانچ ارکان کے کیسز کی سماعت اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ حامد علی مرزا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن نے کی۔ رکن پنجاب اسمبلی ماجدہ زیدی کے وکلا کا موقف سننے کے بعد الیکشن کمیشن نے ان کی ڈگری کو جعلی قرار دیتے ہوئے ان کا کیس متعلقہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھجوا دیا،الیکشن کمیشن نے سینیٹر اسرار اللہ زہری،رکن پنجاب اسمبلی اعجاز احمد اور رکن بلوچستان اسمبلی محمد خان طور کے خلاف کیسز کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی جبکہ رکن قومی اسمبلی دیوان عاشق بخاری کا کیس سپریم کورٹ میں زیر التوا ہونے کے باعث اس پر کارروائی موخر کردی۔