11 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:44
اگلے دو سے تین دنوں میں مزید ٹرینیں بند کردی جائیں گی،غلام بلور
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر ریلوے حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ اگلے دو سے تین دنوں میں مزید ٹرینیں بند کر دی جائیں گی۔ جبکہ وزارت ریلوے کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پچاس انجن لیز پر حاصل کیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور کی زیر صدارت ریلوے کی خراب صورت حال سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی مرتب کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر ریلوے کاکہناتھاکہ ریلوے کے پاس صرف ایک سو بیس انجن قابل استعمال حالت میں ہیں جبکہ اسے تین سو انجنوں کی ضرورت ہے۔ انھوں نے بتایا کہ آئندہ چار سے پانچ ماہ میں نئے انجن آنے اور پرانوں کی مرمت ہونے سے ریلوے کی حالت بہتر ہونا شروع ہو جائے گی۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر اب ریلوے خصوصی عید ٹرینیں چلائے گی۔