تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:44

کراچی میں امن و عامہ کی صورتحال پر تشویش ہے،بر طانوی ہائی کمشنر

جنگ نیوز -


کراچی…برطانوی ہائی کمشنرایڈم تھامسن کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن عامہ کی صورتحال پر برطانیہ کو تشویش ہے،پاکستان کو پانی، دہشتگردی، ہمسایہ ممالک کیساتھ تعلقات اور خراب معیشت جیسے بڑے مسائل کا سامنا ہے،پاکستان اور بھارت کو کشمیر اور پانی سمیت دیگر مسائل حل کرنے کے لئے مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔برطانوی ہائی کمشنرنے ان خیالات کا اظہار لاہور میں جنگ اور جیو کے دفاتر کے دورے کے موقع پر ادارے کی سینئر مینجمنٹ اور ادارتی عملے سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان گشیدگی سے پورے خطے کا ماحول متاثر ہو رہا ہے۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان سرحدوں پر استحکام پیدا کریں تو باقی ممالک بھی ان کے ساتھ ہوں گے،پاکستان کو 2 مئی کے بعد بین الاقوامی سطح پر بڑی مشکلات کا سامنا ہے،افغانستان کے حوالے سے کورکمیٹی میں پاکستان کی شمولیت احسن اقدام ہے،ایڈم تھامسن نے کہا کہ کراچی کا پاکستانی معیشت میں کلیدی کردار ہے،امید ہے کہ کراچی میں معاملات کی بہتری کیلئے راستہ نکالا جائے گا۔برطانیہ میں حالیہ فسادات کے حوالے سے برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ ان کے پیچھے مجرمانہ ذہنیت ہے،قتل کئے گئے تین پاکستانی شہری دراصل برطانوی تھے جن کا انہیں بہت دکھ ہے ، انہوں نے کہا کہ برطانوی کرکٹ بورڈ سے پاکستان میں کرکٹ واپس لانے کیلئے مذاکرات کیے جا رہے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.