11 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:39
اعجاز احمد قومی کرکٹ ٹیم کے معاون کوچ مقرر
آج نیوز - دورہ زمبابوے کے لئے اعجاز احمد کو قومی کرکٹ ٹیم کا معاون کوچ مقرر کر دیا گیا۔پی سی بی نے دورہ زمبابوے کے لئے سات رکنی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کیا تھا، جس میں معاون کوچ عاقب جاوید اور اسٹنٹ مینجر شاہد اسلم کو ہٹا دیا گیا تھا۔ چیف کوچ وقار یونس کی معاونت کے لئے سپورٹنگ اسٹاف میں صرف ٹرینر صبور احمد تھے۔ وقار یونس کی جانب سے معاون کوچ کی تعیناتی کے مطالبے پر روٹیشن پالیسی کے تحت اکیڈمی کے کوچ اعجاز احمد کو معاون کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وہ پندرہ اگست کو لاہور میں شروع ہونے والے کیمپ سے اپنے کام کا آغاز کریں گے۔ انہیں دورہ انگلینڈ کے بعد معاون کوچ کی ذمہ داریوں سے ہٹایا گیاتھا۔