تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:44

یونان:حضرت مریم سے اظہار عقیدت، ہزاروں زائرین کی آمد

جنگ نیوز -
ایتھنز…سکندرریاض چوہان…یونان کے جزیرہ تنوس میں ہزاروں عقیدت مند حضرت مریم کی خوشنودی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں ،جس کے باعث ان دنوں اس جزیرے میں رونق بڑھ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق یونان جوکہ آرتھوڈوکس عیسائی ملک ہے کے جزیرہ تنوس پرحضرت مریم سے مبینہ طور پر منسوب چرچمیں ایک نایاب متبرک شبیہ رکھی گئی ہے جس کی زیارت کرنے اورحضرت مریم  کی خوشنودی حاصل کرنے کی خاطر زائرین اورمقتدین چرچ کی حدود سے باہر سے ہی زمین پرہاتھوں اورگھٹنوں کے بل رینگتے ہوئے چرچ کے اندرداخل ہوتے ہیں اورشبیہ کی زیارت کرنے کے بعد اسی انداز میں آگے بڑھ کر اپنی اس کوشش کوختم کرتے ہیں۔واضح رہے کہ 1822ء میں چرچ کی نن پلیگیا کوخواب میں یہاں حضرت مریم کی شبیہ کی موجودگی کی مبینہ بشارت ہوئی جس کے بعدسے یہاں یہ رسم ادا کی جاتی ہے۔اورہرسال پندرہ اگست کوحضرت مریم سے منسوب تہوار کے موقع پرزائرین اس عجیب طریقہ سے حاضری دیتے ہیں۔پندرہ اگست کے اس تہوار میں شرکت کے لیے یونان کے علاوہ یورپ اوردیگر ممالک سے بھی لوگ یہاں آتے ہیں۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.