11 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:44
لندن ہنگامے،عدالتیں24گھنٹے کام کریں گی،2افراد کو چار ماہ قیدکی سزا
جنگ نیوز -
لندن…لندن میں ہنگاموں کے دوران گرفتار افراد کی تعداد1200 ہوگئی ہے۔مجسٹریٹ کورٹس 24 گھنٹے کیسوں کی سماعت کریں گے۔ ملک بھر میں ہنگاموں کے پیش نظربرطانوی پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس اور کوبرا سیکورٹی کمیٹی کا تیسرا اجلاس بھی آج ہورہا ہے۔برطانوی پولیس نے فسادات اور لوٹ مارکرنیوالوں کے خلا ف جوابی کارروائی کا آغاز کردیا ہے،لندن کی سڑکوں پر سولہ ہزار پولیس اہلکارموجود ہیں، ہنگامہ آرائی کے الزام میں اب تک بارہ سو افراد کو گرفتار کیا ہے،جن میں سے ڈھائی سوافراد کو عدالت میں بھی پیش کردیا گیا ہے، لندن اور مانچسٹر میں عدالتیں رات گئے تک کام کرتی رہیں، اب تک ہنگامہ آرائی میں ملوث دو افراد کو چارماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔