11 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:44
پاکستان جونیرز ہاکی ٹیم کی مصرکیخلاف سیریز میں دو ایک سے کامیابی
جنگ نیوز -
قاہرہ…پاکستان جونیرز اورمصر کے درمیان سیریز کا پانچواں میچ ختم کردیاگیا،یوں پاکستان جونیرزنے سیریز دو ایک سے جیت لی۔قاہرہ میں ہونیوالی سیریز میں پاکستان جونیراورمصر کے درمیان سیریزکا آخری میچ کل کھیلاجانا تھا لیکن یہ میچ ختم کردیا گیا ہے،اس طرح سیریز چار میچز تک ہی محدود رہی ،جسے پاکستان نے دو ایک سے جیت لیا۔سیریز کے چوتھے میچ میں مصر کی ٹیم نے شاندارکھیل پیش کرتے ہوئے 4-2سے کامیابی حاصل کی۔