11 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:44
ساف انڈر16فٹ بال کی فاتح پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی
جنگ نیوز -
کراچی…ساف انڈر۔16فٹ بال کی فاتحپاکستان انڈر16فٹ بال ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ۔پاکستان ٹیم نے نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں کھیلے جانے والے ساف فٹبال ایونٹ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ٹورنا منٹ کی خاص بات پاکستان ٹیم کا پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنا ہے جبکہ قومی ٹیم نے اسی ایونٹ میں بھارت کودوسری بار شکست سے دوچار کیا۔