تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:44

پشاورہائیکورٹ کی پیپکو کی تحلیل کیلئے حکومت کو تین ماہ کی مہلت

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی کی تحلیل کیلئے حکومت کو تین ماہ کی مہلت دے دی ہے۔پشاور ہائی کورٹ کے جج جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس ملک عظمت اللہ پر مشتمل بنچ نے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ پیپکو کی طرف سے چیف لیگل ایڈوائز رانا محمد آصف اورپیسکو کے چیف ایکزیکٹیو ولی محمد خان عدالت میں پیش ہوئے۔ رانا محمد آصف نے عدالت کو بتایا کہ حکومت پیپکو کی تحلیل سے متعلق عدالتی احکامات پر غور کررہی ہے اور اس سلسلے میں اجلاس منعقد کئے جارہے ہیں۔ چیف لیگل ایڈوائزر نے عدالت کو بتایا کہ ادارے کی تحلیل کے لئے مزید وقت چاہئے۔ جس پر عدالت نے حکومت کو تین ماہ کی مہلت دیتے ہوئے حکم دیا کہ تین نومبرتک پیپکو کی تحلیل سے متعلق عدالت کو اگاہ کیا جائے۔ عدالت نے چیف ایکزیکٹو پیسکو کو حکم دیا کہ سحری اور افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ ختم کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.