تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:38

بدین:طوفانی بارش کے بعد نقل مکانی ،ریلیف کیمپوں کی صورتحال خراب

جنگ نیوز -


بدین…بدین میں طوفانی بارش کے بعد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں ،لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ریلیف کیمپوں میں منتقل ہو رہے ہیں جبکہ ریلیف کیمپوں میں بھی صورت حال خراب ہے ۔نمائندے کے مطابق بدین میں طوفانی بارش کے باعث ماتلی اور ٹنڈو محمد خان کے درمیان ریلوے ٹریک کا 20 فٹ نچلا حصہ پانی میں بہہ گیا ہے جس کے بعد حیدرآباد سے بدین جانے والی لوکل ٹرین کو بھی ٹنڈو محمد خان اسٹیشن پر روک لیا گیا اور ریل سروس باقاعدہ طور پر معطل ہو کر رہ گئی ہے۔ شدید بارشوں کے بعد ضلع بھر کے متعدد دیہات زیرآب آگئے۔صورت حال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے 30 امدادی کیمپ تو قائم کردیے پر لیکن متاثرین کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کردہ ریلیف کیمپوں میں متاثرین کو کھانا بھی میسر نہیں ہے جس پرمتاثرین نے احتجاج بھی کیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.