11 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:55
شمالی وزیرستان:آج نیوز کے نمائندہ رحمت اللہ درپہ خیل اغواء
آج نیوز - میرام شاہ پریس کلب کے نائب صدر اور شمالی وزیرستان آج نیوز کے نمائندے رحمت اللہ درپہ خیل کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا۔ رحمت اللہ درپہ خیل میرام شاہ پریس کلب سے گھر واپس جارہے تھے کہ سبزی منڈی کے قریب تین کاروں میں سوار مسلح نقاب پوشوں نے اغواء کرلیا۔ دوسری جانب ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس ، سافما خیبرپختونخوا اور پشاور پریس کلب میں ہونے والے اجلاسوں کے دوران رحمت اللہ درپہ خیل کے اغوا کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکام سے ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا گیا۔صحافی تنظیموں کا کہنا ہے کہ صوبے میں صحافیوں کا اغوا معمول بنتا جا رہا ہے۔لہٰذا صحافیوں کے تحفظ کے لئے فوری اور موثر اقدامات کئے جائیں۔رحمت اللہ درپہ خیل کا اغوا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔