11 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:55
نایاب ماؤنٹین نسل کے گوریلے کے بچے سرکاری حکام کی تحویل میں
جنگ نیوز -
کیگلی…این جی ٹی…جمہوریہِ روانڈا میں سرکاری حکام نے کانگو سے اسمگل کیے جانے والے نایاب و معدوم ہوتی گوریلا کی نسل کے بچے کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔جانوروں کے اسمگلرز نے 8سے12ماہ کے درمیان کی عمر کے اس گوریلا کے بچے کو15ہزار ڈالر میں خریدا تھا جسے وہ روانڈا اسمگل کررہے تھے۔پولیس نے ان اسمگلرز کو گرفتار کرتے ہوئے گوریلا کی معدوم ہوتی نسل سے تعلق رکھنے والے اس بچے کو اپنی تحویل میں لیا ہے اور اسکی اچھی طرح دیکھ بھال کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ ماؤنٹین گوریلا کے اس بچے کی نسل کو شدید خطرات لاحق ہیں اور دنیا بھر میں انکی تعداد کم ہوتی جارہی ہے۔