تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اگست 2011
وقت اشاعت: 3:2

پاکستان کیساتھ تعاون جاری رہیگا،امریکی محکمہ خارجہ

جنگ نیوز -


واشنگٹن ... .....امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے معمول کے پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور پاکستان انسداددہشت گردی کے حوالے سے جیتنا ممکن ہوسکے ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں۔انھوں نے کہاکہ ایڈمرل مولن اور سیکریٹری کے دورہ پاکستان اور ورکنگ گروپس کا مقصد باہمی تعلقات کو مزید بہتراور مضبوط بنانا تھا۔ ترجمان نے کہاکہ دنوں ممالک کی کوشش ہے کہ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے کام جاری رکھیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.