12 اگست 2011
وقت اشاعت: 3:2
لندن میں ہونیوالے فسادات کا ایک اور زخمی چل بسا
جنگ نیوز -
لندن . . . . . ... لندن میں ہونے والے فسادات کا ایک اور زخمی آج اسپتال میں چل بسا،جس کی تصدیق اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بھی کردی ہے۔مغربی لندن میں آگ بجھانے کے دوران حملے میں زخمی ہونے والا، اڑسٹھ سالہ برطانوی باشندہ ،رچرڈ مینگٹن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے،اسپتال میں چل بسا،برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس نے مرنے والی کی بہن کا سراغ لگالیا ہے اور اسے اس واقعہ سے آگاہ کردیا ہے،لندن پولیس نے قتل کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔