تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اگست 2011
وقت اشاعت: 3:2

میر پور خاص: گھر کی چھت گرنے سے خاندان کے 6 افراد جاں بحق، 4 زخمی

جنگ نیوز -


میر پور خاص. .. .. .... .میر پور خاص میں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق میر پور خاص میں موسلادھار بارش کے دوران بھان سنگھ آباد میں دو منزلہ مکان کی چھت گرگئی۔حادثے کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق اور آٹھ افراد ملبے تلے دب گئے۔مقامی افراد اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔امدادی کارروائیوں کے دوران ملبے تلے دبے چار افراد کو زخمی حالت میں جبکہ مزید چار لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی۔جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔ڈی سی او میر پور خاص غلام حسین میمن نے ضلعی حکومت کی جانب سے جاں بحق افراد کے ورثا کو ایک ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.