12 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:13
کراچی:سرفراز شاہ قتل کیس کا آج فیصلہ کیا سنایا جائے گا
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سرفراز شاہ قتل کیس کا آج فیصلہ کیا سنایا جائے گا۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں چشم دید گواہوں نے ساتوں ملزمان کو شناخت کیا ہے،شواہد اور24 گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جاچکے ہیں جبکہ گزشتہ سماعت میں ملزمان کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ اورافسر خان کے وکیل عامر وڑائچ نے اپنے حتمی دلائل میں کہا کہ سرفراز شاہ قتل کیس میں گرفتار رینجرز اہلکار ڈیوٹی پر تھے اور سرفراز شاہ وہاں ڈکیتی کے الزام میں پکڑا گیا تھاانہوں نے کہاکہ سرفراز شاہ کوگولی لگی لیکن جائے وقوعہ پر تمام معاملات معمول کے مطابق چلتے رہے۔انہوں نے دلیل دی کہ رینجرزاہلکاروں نیارادری طور پریامنصوبہ بندی سے گو لی نہیں چلائی تھی۔اتفاقی واقعہ کو دہشت گردی کے زمرے میں نہیں لایا جاسکتا ہے۔۔سرفراز شاہ قتل کے مقدمے کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔