تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:20

ہنزہ میں دو افراد کی ہلاکت کے بعد دوسرے روز بھی کشیدگی

جنگ نیوز -


ہنزہ…ہنزہ میں وزیراعلیٰ کی آمد کے موقع پر متاثرین عطاء آباد کے مظاہرے میں دوافرادکی ہلاکت کے بعد آج دوسرے روز بھی وادی میں کشیدگی اورخوف وہراس کی فضا ہے۔ہنزہ بھر میں آج تمام دفاتر اورنجی وسرکاری اسکولوں سمیت تعلیمی ادارے بند ہیں۔اور بڑی تعداد میں لوگ ہنزہ کی تحصیل علی آباد میں موجود ہیں۔مظاہرین نے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دے رکھا ہے کہ آج شام تک گذشتہ روز مظاہرین پر فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کو سزا نہ دی گئی تووہ سخت احتجاج کریں گے۔مظاہرین نے متوفی باپ بیٹوں کی لاشیں شاہرام قرقرم پر رکھ کردھرنا دیا۔ دوسری جانب گذشتہ روز مظاہرین کے ساتھ تصادم کے فورا بعد پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکارسڑکوں سے غائب ہیں۔اورجگہ جگہ مظاہرین ٹولیوں کی صورت میں گشت کررہے ہیں۔گذشتہ روز وزیراعلیٰ گلگلت بلتستان سید مہدی شاہ نگر کے علاقے ساس ویلی کے دورے کے بعد ہنزہ روانہ ہوئے تھے کہ سڑک پر موجود متاثرین عطاء آباد جھیل کے مظاہرین کو ہٹانے کے لئے پولیس نے کارروائی کی۔اس دورا ن ہونے والے تصادم میں دوافرادہلاک ،چار زخمی ہوگئے تھے جبکہ پولیس ڈی ایس پی سمیت چاراہلکار بھی زخمی ہوئے۔اس دوران مشتعل افرادنے علی آباد میں ڈپٹی کمشنر ہاوٴس ،دفتر،ریسٹ ہاوٴس ،پولیس تھانہ ،اورایک موبائل سمیت چارسرکاری گاڑیاں نذرآتش کردی تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.