12 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:49
رقم کی قلت دور کرنے کیلئے بینکوں کو 132ارب روپے کی فراہمی
جنگ نیوز -
کراچی…مرکزی بینک نے بینکاری نظام سے رقم کی قلت دور کرنے کے لیئے بینکوں کو132 ارب روپے 7 روز کے لیے فراہم کر دیئے۔منی مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق بینکاری نظام میں رقم کی قلت کو دیکھتے ہوئے اسٹیٹ بینک نے 7 روز کے لیے 132 ارب روپے 13.15 فیصد شرح سود پر بینکوں کو فراہم کر دیئے۔ ڈیلرز کے مطابق آج میچیوریٹیز کیذریعے تقریبا 140 ارب روپے کی رقم نکل جانے کے بعد مرکزی بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کیا۔