تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:49

ملتان سے اسلام آباد جانیوالی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بچ گئی

جنگ نیوز -


ملتان…ملتان سے اسلام آباد جانے والی پی۔ آئی۔ اے کی پرواز پی۔ کے 386 خوفناک حادثے سے بچ گئی جہاز میں سوار مسافروں کے مطابق ملتان سے اسلام آباد جانے والی پرواز اپنی روانگی سے 30 منٹ بعد ہی توازن کھو بیٹھی اور جہاز نے ہوا میں قلا بازیاں کھائیں اسی دوران کئی مسافر زخمی بھی ہوئے جس سے مسافر شدید پریشان ہو گئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے تاہم بعد میں پائلٹ نے جہاز کو سنبھال لیا اور اسلام آباد ائیرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا جس پر جہاز کے پائلٹ نے مسافروں سے معافی بھی مانگی دوسری جانب پی۔ آئی۔ اے کے ترجمان کا کہنا ہے موسم کی خرابی کی وجہ سے طیارہ غیر متوازن ہو گیا تھا اور پرواز غیر متوازن ہونے پر صرف ایک مسافر زخمی ہوا ہے اور جہاز میں 54 مسافر سوار تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.