12 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:49
اعصام اور بوپناکی جوڑی راجرز کپ ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں
جنگ نیوز -
مانٹریال…پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے بھارتی پارٹنر روہن بوپنا راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ مانٹریال میں جاری ایونٹ میں انڈو پاک ایکسپریس کی عمدہ فارم کا سلسلہ جاری ہے۔۔ پری کوارٹر فائنل مقابلے میں اعصام الحق اور روہن بوپنا نے آسٹریلیا اور برازیل کی جوڑی پاول ہینلے اوربرونو وریز کو چھ چاراورسات چھ سے شکست دی۔ کوارٹرفائنل میں پاک بھارت کا مقابلہ امریکہ کے برائن برادرز سے ہو گا۔