تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:0

پشاور میں مسلح افراد کی فائرنگ تین پولیس اہلکار ہلاک

جنگ نیوز -


پشاور…پشاور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے تین پولیس اہل کار جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق جیل عملہ دو قیدیوں کو سنٹرل جیل سے طبی معاینہ کے لئے یونی ورسٹی کیمپس میں واقع ڈینٹل اسپتال لے کر آئے تھے۔ پولیس کے مطابق واپسی پر جیل عملہ جونہی اسپتال سے نکلے تو یونی ورسٹی روڈ پر تاک میں بیٹھے مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے دو پولیس اہل کار موقع پر جاں بحق جبکہ ایک پولیس اہل کار شدید زخمی ہوا، جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خیبرٹیچنگ اسپتال میں چل بسا۔مسلح افراد دو قیدیوں ندیم عباسی اورنقیم شاہ چھڑا کر فرار ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.