تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:37

قبا ئلی علاقوں میں پو لیو کے مزید دو نئے کیسز کی تصدیق

جنگ نیوز -
پشاور…قبا ئلی علاقوں میں پو لیو کے مزید دو نئے کیسز کی تصدیق ہو ئی ہے۔ محکمہ صحت فاٹا ذرائع کے مطابق مہمندایجنسی کے علاقے خوزئی میں سارہ نامی چھ ماہ کی بچی میں پو لیو وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے جبکہ دوسرا کیس جنوبی وزیرستان کے علاقے کوچ خیل میں سامنے آیا ہے۔ جہاں روزنیہ نامی پانچ ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں سال کے دوران قبا ئلی علاقوں میں پو لیو کا شکار ہو نے والے بچوں کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔محکمہ فاٹا صحت کے مطابق قبائلی علاقوں میں پولیو کیسز کی بڑی وجہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پو لیو ٹیموں کی دور دراز علاقوں تک عدم رسائی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.